لکھنؤ،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے 25آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کر دیا ہے۔اتنا ہی نہیں متھرا اور ایودھیا میں میونسپل کمشنر تعینات کئے گئے ہیں۔آئی اے ایس افسر اججول کمار متھرا اور ایس راجلگم ایودھیا میونسپل کارپوریشن میں کمشنر بنائے گئے ہیں۔گزشتہ ہی مہینے کابینہ کے اجلاس کے بعد متھرا اور ایودھیا میں میونسپل بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔عام طور پر غازی آباد یا نوئیڈا میں جو میونسپل کمشنر ہیں وہ پی سی ایس ہیں، لیکن متھرا اور ایودھیا میں آئی اے ایس افسروں کو میونسپل کمشنر بنایا گیا ہے۔
ایسے میں یوگی حکومت کی منشا صاف نظر آتی ہے کہ وہ متھرا اور ایودھیا پر زیادہ توجہ دینا چاہتی ہے۔اس بات کی صاف صاف نشانیاں ہیں کہ حکومت چاہتی ہے کہ ان دونوں جگہ کام تیزی سے ہو، شہروں کی تصویر بدل جائے۔